پیپلز پارٹی فرانس کے صدرچوہدری محمد رزاق ڈھل کے افطار ڈنر میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت۔

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس کے مضافات میں واقع لا پیلس ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر جناب عبدالرزاق ڈھل بنگش کی جانب سے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پی پی پی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے نظامت کے فرائیض بہت احسن طریقے سے سر انجام دئیے پروگرام کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع ہوا تلاوت قران پاک کی سعادت پی پی پی فرانس کے سینئر رہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے حاصل کی - اس کے بعد خوش الحان حافظ معظم اور چوہدری جاوید ٹوپہ نے ہادی برحق سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا -
اس کے بعد مرزا خالد بشیر ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ، رضا چوہدری نے رمضان میں کمیونٹی کے اتحاد کے حوالے سے گفتگو کی۔ افطار ڈنر میں پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں کے علاوہ روحی بانو صدر پی پی پی وومن ونگ فرانس ، سینئر نائب صدر کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ، سینئر رہنما مرزا عتیق الرحمن ، رضی الحسن رزاق ڈھل ، جیالہ راجہ کرامت ، سینئر رہنما راوء عارف ندیم ، نائب صدر چوہدری ارشد چکوڑی ، جائنٹ سیکرٹری ملک مظہر ، نائب صدر محمد اسلم کے علاوہ مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان ، تحریک انصاف فرانس ، ق لیگ فرانس ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے دوستوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر ادارہ منہاج القران انٹر نیشنل کے سینئر رہنما علامہ حافظ اقبال نے پاکستان کی سالمیت امن و آتشی کی دعا کی اور پی پی پی فرانس کے معروف جیالے مرزا عتیق الرحمن کے والد مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے خاص دعا کی گئی