اسلام آباد: پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔تحلیل شدہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈمرل (ر) ذکاء اللہ اور جسٹس (ر) سائر علی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر کے نام دیئے گئے تھے۔الیکشن کمیشن حکام نے باہمی مشاورت کے بعد آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر پروفیسر حسن عسکری کے نام کا اعلان کیا۔