بھارت نے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کےلئے منصوبے کی منظوری دےدی۔
بھارت کی مرکزی کابینہ نے وزنی سیٹلائٹوں کو خلائی مشن پر بھیجنے کے لئے جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ لانچنگ منصوبہ کے تیسرے مرحلے کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی جس پر 4 ہزار 4 سو38 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ پولرسیٹلائٹ لانچنگ سکیم کے لئے 6 ہزار5 سو 73 کروڑ روپے کے منصوبے کو بھی منظوری دی گئی۔مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پہلے سری ہری کوٹا سے چھوٹے سیٹلائٹ بھیجے جاتے تھے لیکن اس سکیم کو منظور کئے جانے کے بعد چار ٹن کے وزن والے ملکی اور غیر ملکی سیٹلایٹ بھیجے جاسکیں گے۔ یہ سکیم میک ان انڈیا پروگرام کے تحت نافذ کی جائے گی۔جتیندرسنگھ نے بتایا کہ بڑے غیر ملکی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے سے بھارتی حکومت کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہوگی۔