مودی نے 15 لوگوں کے اڑھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے لیکن کسانوں کےلئے کچھ نہیں کیا۔ راہول گاندھی
کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 15 لوگوں کا اڑھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں لیکن کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔راہول گاندھی نے مندسور ضلع کے پپلامنڈا میں کسان گول سانحہ کی برسی پر منعقدہ ’خوشحال کسان عہد‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں کے پیسے معاف کرنے اور کسانوں کو قرض معافی نہ دینے کے سلسلے میں مسٹر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بتایا کہ وہ اب تک صرف ایک بار وزیراعظم کے دفتر گئے ہیں ، وہ بھی کسانوں کے قرض معافی کے لئے ۔ راہول گاندھی کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے نریندر مودی سے کہا کہ آپ نے ملک کے 15 لوگوں کے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے معاف کئے ہیں۔ وہ کسانوں کی آواز لائے ہیں۔ ان کا قرض معاف کر دیجئے۔ اس کا جواب وزیراعظم نے طویل خاموشی سے دیا۔