ایون فیلڈ ریفرنس کیس: لیگی رہنما کی نواز شریف سے گفتگو کے دوران جج احتساب نے کیا ناراضی کا اظہار

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران لیگی رہنما کی نواز شریف سے گفتگو کے دوران جج احتساب نے ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں لیگی رہنما کو کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے پر جھاڑ پلادی۔ جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ جس نے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے۔ پیشی کے دوران آمد پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے لیگی وکلا سے مکالمے میں کہا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے۔ آج ریاست کے باقی تین پلر کہاں ہیں۔