آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی، جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری لانے کے طریقہ کار،افغانستان میں سیاسی اتفاقِ رائے کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا۔