مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔
سعودی عرب کے ایک ماہر موسمیات عبدالعزیز الحسینی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عبدالعزیز الحسینی نے بتایا ہے کہ فلکیات کے اس اندازے کا انحصار عید کے چاند کی رویت کے دن موسم کے صاف ہونے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال کا چاند نظر آسکتا ہے۔نئے اسلامی مہینے کا آغاز رویت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔چاند کی رویت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔