ویمن ٹی ٹونٹی'قومی ٹیم نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔کوالالمپور میں پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 5 وکٹیں گنوا کر 177رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملائشین ٹیم پر اعتماد کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم صرف 30رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نِدا ڈار نے زبردست آل رائونڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے نہ صرف اکتالیس رنز بنائے بلکہ چار وکٹیں بھی حاصل کیں