الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ بنا کر انتخابات کو مشکوک بنادیا ہے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

فیصل آباد ڈویژن سے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کا انٹرویو لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ بنا کر انتخابات کو مشکوک بنادیا ہے۔اس طرح کا نگران وزیراعلیٰ ہوا تو عوام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیں گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن قبال نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کرنی پڑے گی ،، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کے سیاسی نظریات سے اختلاف ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نیب کیسز کاسامناکرنے سمیت الیکشن میں ہرصورت شرکت کافیصلہ کرچکی ہے لیگی رہنماوں کے مطابق حالات جیسے بھی ہوں وہ انتخابی عمل کوسبوتاژنہیں ہونے دیں گے۔