الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پرمسلم لیگ ن کے اعتراضات مسترد کردئیے

ترجمان الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پرمسلم لیگ ن کے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن بغیردباؤکے کام کرتا ہے،،آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن کوچارنام بھیجے گئے تھے۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین اورقانون کے تحت متفقہ طورسے پروفیسرحسن عسکری کا نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے فائنل کیا ہے۔الیکشن کمیشن پربے جاتنقید کسی صورت مناسب نہیں،،سیاسی جماعتیں فیصلہ کرنے میں ناکام رہیں توہی الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت فیصلہ کیا