عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ حلقوں سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پانچ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،،ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی ،لاہور،راولپنڈی،میانوالی اوربنوں سے الیکشن لڑیں گے۔عمران خان این اے 26 بنوں،،این اے 61 راولپنڈی اوراین اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف این اے 131 لاہور،،این اے 243 کراچی سے بھی امیدوارہوں گے۔عمران خان این اے 131 لاہورمیں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گے جبکہ این اے 26 بنوں میں عمران خان کا مقابلہ جے یوآئی کے اکرم درانی سے ہوگا