سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے،،ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی رہنما سرداریار محمد رند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ٹیلیفونک رابطے میں یار محمد رند کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور جلد ملاقات کرنے پربھی اتفاق ہوا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق یارمحمد رندنے چیئرمین تحریک انصاف کومعاملے سے آگاہ کردیا ہے،میرظفراللہ جمالی کی عمران خان سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔یاد رہے میرظفراللہ خان جمالی نے ختم نبوت پراپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔