بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا، پاک فوج ہر طرح سے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی کنڑول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے ، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا، پاک فوج ہر طرح سے خطرات سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے گلگت بلتستان آرڈر پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ کشمیری اس کیساتھ ہیں تو وہ استصواب رائے کرائے۔۔ پاکستان بھارت کیساتھ عزت اور وقار کیساتھ مذاکرات کی پیش کش کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ممنون حسین 9 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے، صدر مملکت چین کے صدر اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عالمی برادری کا ردعمل مثبت ہے عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہو ں گے