کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی موسم انتہائی گرم
آج کراچی میں صبح ہی سے درجہ حرارت شہریوں کو پریشان کر رہا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے جس کے باعث گرمی میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 73 فی صد ریکارڈ کیا گیا، آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس ہوگی۔