برسٹل،پاکستان،سری لنکا کا میچ بارش کی نذر
ورلڈ کپ 2019 میں سری لنکا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا,پاکستان نے اب تک3 میچز میں تین پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں.
اب سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں تین تین پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان اپنا اگلہ میچ دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گا۔
پاکستان ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا سے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔
دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 153 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے 90 میچ پاکستان اور 58 میچ سری لنکا نے جیتے ہیں اور ایک میچ برابر رہا۔ چار میچ ایسے تھے جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے اپنے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا کو بھی اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم انھوں نے افغانستان کے خلاف اپنا دوسرا میچ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر کر لی۔