امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو ایک بار ہھر مذاکرات کی پیشکش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہناہے کہ تہران کو کسی بھی صورت میں ایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائیگا۔شمالی فرانس میں ڈی ڈے کی 75ویں تقریب کے موقعے پر فرانس کے صدر اور امریکی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔ فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران چاہے تو ایٹمی تنازعے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ اقتدار میں آئے تو ایران دہشتگردی کے چیمپین تھے لیکن اقتصادی پابندیوں اور امریکی دھمکیوں نے تہران کو زیرکردیا۔ٹرمپ نے کہاکہ ایران ملک کے طور پر ناکام ہوچکاہے۔فرانس کے صدر ایمانوعیل میکرون نے کہاکہ ٹرمپ کا اعلان اہم ہے۔ہمیں تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے