جارج فلائیڈ قتل، برطانوی عوام نے امریکی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا
لندن : نسلی تعصب اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والی برطانوی عوام نے امریکی سفارتخانے کا گھیراو کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آج پھر امریکی پولیس افسران کے ہاھتوں بہیمانہ تشدد کے بعد موت کے منہ میں جانے والے سیاہ فام امریکی کی ہلاکت پر احتجاج ہورہا ہے، مظاہرین مسلسل نسلی تعصب اور سیاہ فام نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ جارج فلائیڈ کے قتل نے دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف لوگوں کو اٹھنے پر مجبور کردیا ہے، برطانوی دارالحکومت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل احتجاج ہورہا ہے اور آج ہزاروں کی تعداد میں موجود مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا گھیراوٗ کرلیا۔