شوگر کمیشن رپورٹ پر اب ریکوری ہو گی اور سزائیں ملیں گی، مراد سعید
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی اور سزائیں ملیں گی، مافیا سے نجات کیلے نظام کی درستگی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملےگا۔ حکومت کی جانب سے کمیشن رپورٹ پر ایکشن پلان سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی مہنگی ہوتی تو عوام بوجھ برداشت کرتے مگر ان فیصلوں کے بعد اب مزید ایسا نہیں ہوگا، مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔