چین کا کورونا ویکسین کی تیاری کی صورت میں عالمی تعاون کےفروغ کا اعلان
چین نے کہا ہے کہ اگر وہ کوروناپر قابو پانے کی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا تو عالمی تعاون میں اضافہ کرے گا۔ چین کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر Wang Zhigang نے اتوار کے روز بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ویکسین تیار ہو جائے گی تو دنیا بھر میں عام استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔