وزیراعلیٰ کی آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری،بچٹ اور مالیاتی نظم و ضبط پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کفایت شعاری ، بچت اور مالیاتی نظم وضبط پر توجہ مرکوز کریں۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صحت اور سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔