کراچی،رہائشی عمارت گر گئی،ملبہ سے ایک شخص کی لاش اور 4زخمیوں کو نکال لیا گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں کھارا در مارکیٹ میں اب سے تھوڑی دیرپہلے ایک رہائشی عمارت گرگئی۔ عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور چار زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کی طرف سے بچاؤ اور امدادی کارروائی جاری ہے۔