ٹرین حا دثہ: بوگی میں پھنسی خاتون نےمدد کے لئے گھر کال کردی
گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں کو کال کرکے مدد کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کی بوگی نمبر 6 میں موجود ایک خاتون نے امدادی کارروائی میں پیشرفت نہ ہونے پر اپنے گھر کال ملادی اور گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔ خاتون کی کال کے بعد ان کے اہل خانہ نے گھوٹکی انتظامیہ کے ضلعی افسران سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کیں۔ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بوگی نمبر 6 میں موجود خاتون کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔