خوشخبری:بجلی کی قیمت میں 44پیسے کمی کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں44پیسے کمی کی منظوری دے دی ۔بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔ کے الیکٹرک کے صارفین مستفید نہیں ہو سکیں گے۔نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2021کی مد میں کمی کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے -جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔