روسی اور یوکرینی افواج میں گلی کوچوں میں شدید لڑائی
روسی اور یوکرینی افواج میں مشرقی شہر سیویروڈونٹسک پر قبضہ کے لئے گلی کوچوں میں شدید لڑائی جاری ہے، سیویروڈونٹسک ڈونباس میں روسی حملے کا بنیادی ہدف بن گیا۔ مشرقی یوکرینی شہر سیویروڈونٹسک پر قبضہ کے لئے روسی اور یوکرینی افواج میں لڑائی گلی کوچوں تک پھیل گئی ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ لڑائی میں روسی افواج کا پلڑا بھاری ہے، ہمیں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ روسی فوجی زیادہ طاقتور ہیں۔ ادھر روس نے امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 61امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار روسی سائبر حملوں کے بارے میں جعلی رپورٹس میں ملوث تھے۔