سی سی پی او آفس لاہور کے قریب واقع رحمان پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
سی سی پی او آفس لاہور کے قریب واقع رحمان پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک عمارت سے 23 افراد کو نکالا جا چکا ہے ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا ، جاں بحق ونے والے شخص کی شناخت مرزا وحید کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔