ن لیگ اور پی پی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کرلیا
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔آصف زرداری سے حمزہ شہباز نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف زرداری نےحمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔