ڈالر کی بڑھتی قدر سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی, سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1250 روپے اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدر اور سونے پر سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ملک میں سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
منگل کے روز بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 849 ڈالر ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 250 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی.