حکومت مودی سے تعلقات اور کاروبار ختم کرے اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں: عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، حکومت اس پر سخت موقف اختیار کرے۔ وکلا کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑے دوستی اور کاروبار ختم کریں اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر یہ الیکشن جیتنے کا پلان بنا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو زبردستی وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی ، یہ ہماری قومی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مجھے پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، ہم نے پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کے خلاف کیا تھا، انہوں نے ہم پر تشدد کیا، عورتوں اور بچوں پر آنسو گیس شیلنگ کی۔