پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مزید مضبوطی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کی پاکستان میں میزبانی کرکے خوشی ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملاقات میں جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک سے قابل تجدید توانائی، تجارت اور توانائی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔