امریکا کا سندھ سیلاب زدگان کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان
امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔رقم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی۔یو ایس ایڈ کا کہنا ہے کہ رقم سے 2 کروڑ متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد ملے گی،فوڈ سیکیورٹی، غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلاو پر قابو پایا جاسکے گا۔یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری علامیے میں کہا گیا کہ رقم سے بچوں اورخواتین کو زیادہ غذائیت والی خوراک کی فراہمی ممکن ہوگی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں بھی مدد ملے گی، امداد کا اعلان یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے دورہ سندھ کے دوران کیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقے میں خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، اس کمی کو پورا کرنے کیلئے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔