انسانی حقوق کی فرضی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام کوششیں بے سود ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنر ل عاصم منیرکی زیرصدارت جی ایچ کیومیں فارمیشن کمانڈرزکانفرنس.فورم کاشہداء کی عظیم قربانیوں کوشاندارخراج عقیدت.مملکت پاکستان اورمسلح افواج شہداء اوران کے ورثا کوانتہائی عزت وتکریم دیتے ہیں.شرکاء کوموجودہ صورتحال،چیلنجز،اندرونی اوربیرونی سکیورٹی،آپریشنل تیاریوں پربریفنگ.فورم کی9مئی واقعات کی مذمت،ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااظہار. پاکستان کے عوام کامسلح افواج کے ساتھ گہرا تعلق ہے.پاک فوج اپنی قومی ذمہ داریوں اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےپرعزم ہے.دشمن قوتیں پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں انتشارپھیلاناچاہتی ہیں.عوام کی مددسے دشمن کے ناپاک عزائم کوناکام بنایاجائے گا،آرمی چیف