فیصل آباد کا بھکاری کروڑوں کا مالک نکلا

Jun 07, 2023 | 19:08

مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میں خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس نے 7لاکھ روپے چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔

پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ بھکاری ہے اس کے پاس سات لاکھ روپے کدھر سے آ گئے، جس پر بھکاری نے کہا کہ میں پچیس سال سے بھیگ مانگ کر رقم بینک میں جمع کرواتا ہوں۔

بھکاری نے عدالت میں نجی بینک کے اپنے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے دکھا کرعدالت میں موجود تمام لوگوں کو حیران کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے بھکاری کے 7لاکھ ہڑپ کرنے پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ 

مزیدخبریں