خیبرپختونخوا: پرتشدد احتجاج میں ملوث 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہو گئی

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملازمین پرتشدد احتجاج میں ملوث پائے گئے ہیں، ان کا تعلق محکمہ تعلیم، صحت، پی ڈی اے سمیت دیگر محکموں سے ہے، ویڈیو اور تصاویر سمیت ملازمین سے متعلق تمام شواہد متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں ملوث 30 سے زائد سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی نشاندہی کا عمل بدستور جاری ہے، سرکاری ملازمین کی نشاندہی کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔