نیب کوئی احتسابی ادارہ نہیں ہے بلکہ نئی پارٹی بنانے کیلئے متحرک ہو رہا ہے۔ جاوید ہاشمی
لودھراں میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مشرف دور میں مسلم لیگ قاف تشکیل دی گئی، اب پھر وہی کہانی چل رہی ہے اور میاں برادران کا سیخ پا ہونا بھی اسی لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط ایک ہی صوبے کو نوازنا دوستی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے۔ جنوبی پنجاب کے خطے کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر ریلیف دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر اپنا پیریڈ پورا ضرور کرے گی۔ انہوں نے ہر پارٹی کے سربراہ کو عوامی ضروریات اور عوامی خواہشات سے باخبر کیا مگر حکمرانوں کو صرف حکومت کرنے سے غرض ہوتی ہے۔ جمہوریت کا اصل مقصد عوام اور ملک کی بھلائی ہے۔