دہشت گردوں نےایک بارپھرخیبرپی کےکاسکون تباہ کرڈالا شبقدرخودکش حملہ، شہید ہونےوالوں کی تعداد 11ہوگئی

ملک دشمنوں کا ایک اور گھناؤنا وار۔۔۔۔ دہشت گردوں نے شبقدر سیشن کورٹ میں بے گناہوں کو خون میں نہلا دیا،،، دہشت گرد کچہری کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے،،، تاہم گیٹ پر موجود شبیر اور غلام رسول نامی پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے خودکش حملہ آوور کو روکا، جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھویں نے کچہری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،، ہر طرف بھگدڑ اور چیخ و پکار کا عالم تھا دھماکےکے نتیجے میں قریب کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ قریبی عدالت سے ملحقہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے شدید فائرنگ بھی کی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا،،دھماکے میں شہید ہونے والوں میں سیشن کورٹ کے گیٹ پر سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ڈی پی او شبقدر کے مطابق خودکش حملہ آورنے فائرنگ کرکے کچہری میں اندرداخل ہونیکی کوشش کی، اور روکنے پر حملہ آورنے کچہری کی گیٹ پرخود کو دھماکا خیزمواد سے اڑایا۔۔۔ ڈی آئی جی سعید وزیر کے مطابق شبقدر حساس علاقہ ہے، پولیس اہکاروں نے بہادری کا مظاہر کیا،اگر دہشت گرد کچہری میں داخل ہو جاتے تو بڑی کارروائی خدشہ تھا،دھماکے کے بعد پشاور، چارسدہ اور شبقدر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،،، سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کے اعضا کو تحویل میں لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے، جبکہ خیبرپی کے تمام شہریوں کی داخلی اورخارجیراستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔