چھوٹےصوبےکیخلاف کارروائی پرکوئی نہیں بولا، نیب نےپنجاب میں کارروائی کی تولوگ طیش میں آگئے:خورشید شاہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کل سیاست روز نیا موڑ لے رہی ہے،، گرینڈ الائنس حالات کے پیش نظر بن جاتے ہیں،،، ان کا کہنا تھا کہ نیب والے جب پنجاب میں آئےتوصوبائی حکومت کےرویئے میں خوف پیداہوگیا،،، نیب کی کارروائیوں کے بعد وزرا کا ردعمل ظاہرکرتا ہے کہ بہت کچھ ہے،، سید خورشید کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبے کیخلاف کارروائی پر کوئی نہیں بولا، نیب سندھ آئی توکہا گیا کہ نیب کو کام کرنے دو، اب ہم کہتے ہیں کہ نیب کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔۔۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کرپشن ہے یا نہیں اس کا معلوم نہیں، شہبازشریف نےکہا تھا کہ ان پر اگرکوئی بات آئے توسزاکےلئےتیار ہیں ،،، سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ روک دی گئی، اسلام آبادمیٹروکی ایک بس ایک ارب روپےکی پڑرہی ہے، پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگایا جارہا ہے، ایم کیو ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کواسٹیبلشمنٹ نےپال پوس کربڑاکیااب ناراض ہوگئی ہے،
اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نیب پر گھبراہٹ کا شکار ہے، ن لیگ چھوٹے موٹے معاملات پر کرپشن نہیں کرتی،یہ سندھ میں نیب کارروائیوں پر خوش ہوتے ہیں۔۔۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نیب کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔