مسلم امہ کو دنیا کےمرکزی دھارے سےکاٹ کر دیوارسے لگایاجا رہا ہے،انتہا پسندی اوردہشتگردی نےاسلام کا چہرہ مسخ کر دیاہے: ممنون حسین

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ فلسطین کامسئلہ ہرمسلمان کی آوازاورہرانسان کیلئےاہم ہے،،پاکستان ہمیشہ سے قبلہ اول کی آزادی کیلیے آواز اٹھاتا رہا ہے اور ہم آج بھی اپنے موقف پر ڈٹٓے ہوئے ہیں ،اسرائیلی افواج نہتے فلسطینیوں پر نصف صدی سے مظالم ڈھا رہی ہیں اور امت مسلہ خاموش ہے ،،اہل مغرب اسرائیل کی جارحیت کو حق اور فلسطینیوں کی مظلومیت کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔۔فلسطینی پتھر مارے تو ظالم قرار پاتا ہے لیکن اسرائیلی گولی چلا کر بھی مظلوم کیوں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کوبہت سےچیلنج اورمسائل درپیش ہیں فلسطین اورکشمیرکی اصل وجوہات فراموش ہوتی جارہی ہیں مسلم امہ کودنیاکےمرکزی دھارےسےکاٹ کرامتیازی سلوک کیاجارہاہےانتہاپسندی اوردہشتگردی کی وجہ سےاسلام کاتاثرمجروح ہورہاہے