خواتین کوہرشعبےمیں یکساں مواقع فراہم کرکےترقی کی منازل طےکرسکتے ہیں:شہبازشریف

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام ہر سطح پر خواتین کی عزت اور احترام کا درس دیتا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے کارہائے نمائے سرانجام دیئے ۔ خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرکے ترقی کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ اور عمر کی حد میں اضافہ کیا ہے۔ پنجاب میں ملازمت کرنیوالے خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کئر سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ خواتین کیلئے ہاسٹل بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضے دے رہے ہیں۔ پنجابب لینڈ ریکارڈ دیپارٹمنٹ میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں خواتین کو گیارہ ہزارمویشی دیئے گئے ہیں۔