صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف،قائد حزت اختلاف خورشید شاہ، سابق صدر زرداری،بلاول بھٹو،عمران خان اوردیگر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شبقدر میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے

صدر ممنون حسین نے شبقدر میں دہشتگرد کی جانب سے خود کش حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صد مملکت کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عوام کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرا عظم نوازشریف نے بھی خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگرد واقعے کی تحقیقات کیے بعدذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائےگا۔ وزیر اعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قربانیں دین وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ فورسز کی قربانیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ،وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید چاروں وزرائے اعلی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شبقدر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔