سندھ ہائیکورٹ نےاشتعال انگیزتقریرکےحوالےسے24مقدمات میں خواجہ اظہارالحسن کی 10، 10,000 روپے مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکرلی

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کی چوبیس مقدمات میں دس، دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سات روز میں ٹرائل کورٹ سے ریویو کرنے کی ہدایت کردی، خواجہ اظہارالحسن پر قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کی تائید اور سن کر تالیاں بجانے کے چوبیس مقدمات درج ہیں،، عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو توڑنے کی سازش ماضی میں بھی کی گئی، اور بےبنیاد معمولی مقدمات درج کر کے عدالتوں میں گھسیٹا گیا، انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،،،
ساٹ خواجہ اظہارالحسنخواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک تحریک ہے، جسے توڑنے کیلئے مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی جیسے لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ذاتی اختلافات اور اظہار خیال کا حق سب کو ہے، لیکن ایم کیو ایم نے ہر نفرت کا جواب محبت سے دیا ہے ۔۔