ملک کےبیشترعلاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہنےکی توقع ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے صوبہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ رواں ہفتے کے وسط سے خیبرپی کے، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے، کل اور بدھ کے روز پنجاب، خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک رہے گا، آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاراچنار اور استور میں سب سے زیادہ سردی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سخت سردی کے باعث یہاں معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گودار میں بیس اور پسنی میں چودہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی