انگلینڈ میں ہوئے بیویوں کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگنے کے مقابلے، امریکی جوڑے نے میدان مار لیا

شوہر کو بیویوں کے نخرے اٹھا کر کچھ ملے نہ ملے، لیکن انگلینڈ میں بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگے، تو چیمپئن بننے کا موقع ضرور مل گیا. جنوبی انگلینڈ میں ہوئی چمپئن شپ میں شوہروں کو اپنی بیویوں کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگنا تھا، بیویوں کے ناز نخرے اٹھانے والے شوہروں نے بیویوں کو اٹھا کر رکاٹوں پر مشتمل تین سو اسی میٹر طویل ٹریک پر دوڑ لگائی۔ امریکا سے آنے والے جوڑے نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کرلی، ہونہار شوہر جوناتھن شارلٹ کو اٹھا کر ایک منٹ چالیس سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرگیا، ریس دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے شرکا کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اتنی سی محنت کے بدلے چیمپئن شپ اور بیوی کا ایکسٹرا پیار مل جائے، تو سودا برا نہیں۔