کوئٹہ میں پولیس کا سرچ آپریشن , آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد ۔

کوئٹہ میں جٹک کے علاقے میں ایف سی اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے آٹھ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا کیا گیا ہے۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔