پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی لگا دی، ٹی ٹوئنٹی کپتان پر پابندی غیر اعلانیہ لگائی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کے ہونٹ سی دیئے، کپتان شاہد آفریدی کو میڈیا پر بات کرنے سے روک دیا گیا، کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ کہیں نئی مشکل نا کھڑی ہو جائے۔ ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش جانے سے پہلے بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ بوم بوم آفریدی کے بولنے سے ٹیم پھر سے کسی تنازعہ میں نہ پھنس جائے، ٹی ٹوئنٹی کپتان پر میڈیا پر بات کرنے پرغیر اعلانیہ پابندی لگائی گئی ہے، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد وطن واپس آنے پر شاہد آفریدی کے ٹوئٹ سے بھی کرکٹ بورڈ ناراض ہے۔