چھٹا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع, کل دو میچز کھیلے جائینگے،پہلے میچ میں زمبابوے کا مقابلہ ہانگ کانگ , دوسرے میچ میں افغانستان سکاٹ لینڈ کے مد مقابل ہوگا

آٹھ مارچ سے شروع ہونیوالے ایونٹ کیلیے آٹھ ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ دو ٹیمیں ایونٹ کے دوران کوالیفائنگ راؤنڈ سے منتخب کی جائینگی،،ٹورنامنٹ کا افتتاحی راؤنڈ آٹھ سے پندرہ مارچ تک جاری رہے گا جس میں آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ اراکین فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کیلیے مقابلہ کرینگے ،پاکستان کا پہلا میچ پندرہ مارچ کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلے نمبر پر رہنے والی ٹٰیم سے ہوگا ، کل کھیلے جانیوالے دونوں میچز ناگ پور میں ہونگے، سری لنکا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپیئن ہے ،،پاکستان نے دو ہزار نو میں ٹائٹل جیتا تھا جبکہ بھارت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ایک ایک مرتبہ ٹی ٹوںٹٰی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ، ایونٹ کے آغاز میں جائزوں کے مطابق میزبان بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے جبکہ آسٹریلیا ،ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو جوائنٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے