یورپی یونین کا پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کے بدلے میں ترکی کو تین ارب یورو فراہم کرنے کا وعدہ

شام اور عراق سے آنے والے تارکین وطن کا ترکی سے یونان کا خطرناک سفر طے کرنے کا سلسلہ جاری ہےیورپی ممالک اس تنازع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر منقسم ہیں ، تارکین وطن کو سب سے زیادہ جگہ دینے والے ممالک جرمنی اور سویڈن میں بھی رواں سال تناؤ دکھائی دے رہا ہے۔ سلواکیا میں تارکین وطن کے مخالف جماعتوں نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جرمنی کی چانسلر آنگیلا میرکل اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک رٹ نے اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو سے برسلز میں ترکی کے سفارتخانے میں ملاقات کی۔امکان ہے کہ یورپی یونین کے 28 ممالک ترکی سے ان ہزاروں تارکین وطن کو واپس لینے کا کہیں گے جو پناہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ے