آئی سی سی کےسی ای او نے بھارت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ،تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی : شہریار خان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے والی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کل تک موصول ہو جائے گی، سیکیورٹی ٹٰیم ہوٹل، سٹیڈیم اور بس کےروٹ کا جائزہ لے گی، انہوں نےکہا کہ آئی سی سی کے چیف آیگزیکیٹو آفیسر رچرڈسن کی ای میل ملی ہے، جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، شہریارخان کا کہنا تھا کہ اب حکومت فیصلہ کرے گی کہ گرین شرٹس کو بھارت جانا ہے یا نہیں، پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا، کپتان کو بولنے کاحق حاصل ہے. شہریار خان نےکہا کہ سلمان بٹ نے گزشتہ پانچ سال سےکرکٹ نہیں کھیلی اس لیے اس کو ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا. آئندہ کسی بھی سیریز کےلیے سابق کپتان سلیکشن کمیٹی کی نظر میں ہوں گے