کل پنجاب میں ستانوے فیصد سے زیادہ نجی سکولز کھلے رہیں گے، ہڑتال کرنے والے نہ مانے تو حکومت آئندہ دو روزمیں لائحہ عمل بتائے گی :رانا مشہود

لاہور میں آٓل پاکستان پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہحکومت طلبہ کا بہتر مستقبل چاہتی ہے،لہٰذا سکول مالکان کو بھی بچوں کے مستقبل کا احساس کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ منگل کو پنجاب میں ستانوے فیصد سے زیادہ نجی اسکول کھلے رہیں گے،بڑے سکولز ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں،اگر ہڑتال کرنے والے نہ مانے تو حکومت آئندہ دو روز میں لائحہ عمل بتائے گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے فیسوں میں سات فیصد اضافے کی منظوری دی تھی،ہم فیسیں بڑھانے کے خلاف ہیں،،پانچ ہزار روپے تک فیس لینے والے اسکولز کو الگ ڈیل کریں گے جب کہ اس مسئلے پر دس رکنی کمیٹی سکولزمالکان سے مشاورت کےبعد رپورٹ پیش کرے گی،ہم سفارشات کووزیراعلیٰ پنجاب تک بھیجیں گے، اس موقع پر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ فیسوں کو جواز بنا کر سکولز بند کرنے والوں کی رکنیت معطل کردیں گے۔