امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں سے متعلق نئے حکمنامے پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں سے متعلق نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے،، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے حکمنامے میں عراق کے شہریوں پر امریکا سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،، جبکہ گرین کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے قانونی ویزہ رکھنے والے بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ایگزیکٹو آرڈر میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کی شہریت رکھنے والوں کو نوے روز تک ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا،، اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق تارکین وطن کو پناہ دینے کے پروگرام کو بھی ایک سو بیس روز کیلئے معطل کردیا گیا ہے،، لیکن وہ مہاجرین جنہیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پہلے ہی اجازت نامہ مل چکا ہے اس سے مستثنیٰ ہوں گے،، اس نئے ایگزیکٹو آرڈر میں شامی پناہ گزینوں پر غیر معینہ مدت تک امریکہ میں داخلے پر پابندی کی شق بھی نکال دی گئی ہے،، امریکی وزیرخارجہ ،سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی اور اٹارنی جنرل نے مشترکا پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیا حکم نامہ سولہ مارچ سے نافذ العمل ہوگا