پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ شائقین کیلے ایک اور خوشخبری,,,,

برطانوی اخبار کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مابین چار میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جو پاکستان میں آٹھ سال کے مسلسل تعطل کے بعد انٹرنیشنل سطح کی دوسری سیریز ہوگی۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا جس کے بعد ٹیم لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بائیس، تئیس، اٹھائیس اور انتیس ستمبر کو چار مچیز پر مشتمل سیریز کھلیے گی، جبکہ اس ٹیم کو بھی پی ایس ایل فائنل جتنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، دوسری جانب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سیریز کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سیریز کے معاملات فائنل ہوچکے ہیں لیکن چاہتے تھے کہ اس کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے